لاہور (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل سن یان نے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ممالک کے دیرینہ تاریخی تعلقات اور جاری اقتصادی و ترقیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد اور دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے، حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دفاعی و اقتصادی تعاون کی مثال دنیا میں ملنا مشکل ہے ، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی، تجارتی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

