پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ و میزبان نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کا اعلان

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ و میزبان نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ ایک تقریب کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نادیہ کو انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ سے متعلق سوال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔نادیہ نے سوال کیا کہ ‘انیسہ جی میں آپ سے پوچھنا چاہ رہی تھی کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے، اتنا حسین’ جس پر شرمیلا کی والدہ نے جواب دیا کہ میں خود کرتی ہوں۔