کراچی پولیس آفس پر حملہ، اسلام آباد میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کا حملہ کے بعد  آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ تمام افسران کو خود اپنے علاقے میں رہنے کی ہدایت۔ داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے تمام اہم پولیس و دیگر عمارات اور ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت دی ۔ ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکار مکمل حفاظتی یونیفارم کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ہوں۔ تمام ایمبولینسز، پولیس و دیگر وردی میں ملبوس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے۔شہری دوران سفر اپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔ شہری دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں