لائف سٹائل میڈیسن قدرت کے نظام کے قریب تر ہے.وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کے لئے کام کرنا ہسپتال بنانے سے زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے جمعہ سے شروع ہونے والی تین روزہ لائف سٹائل میڈیسن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائف سٹائل میڈیسن دراصل قدرت کے نظام کے قریب تر ہے

اس لئے ہمیں اپنا طرز زندگی بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ لائف سٹائل کانفرنس میں وزارت صحت کو مثبت تجاویز حاصل ہوں گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے قدرت کے نظام سے دوری کی وجہ سے بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔