اسلام آباد (کرائم رپورٹر )وفاقی دار الحکومت کے تھانہ کوہسار کے علاقہ بلو ایریا میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ڈاکو بینک سے زخم نکلوانے والے شہری سے 37 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس ان نکا بندی کر دی ناقہ بندی کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی .
پولیس ذرائع کے مطابق بلیو ایریا میں واقع ایک نجی بینک سے شہری نئے 37 لاکھ روپے رقم نکلوا کر جو ہی باہر نکلا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے اسلح کی نوک پر اس سے رقم چھین لی اور فرار ہو گئے پولیس نے واقعہ کی اطلاع کے بعد قانونی کاروائی شروع کر دی ہے وفاقی دار الحکومت میں آئے روز ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شدید اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی.

