اسلام آباد پولیس کا ہوٹل آئی سوفٹ وئیر فعال، 25 ہزار سے زائد افراد کے کوائف درج اور 11 مطلوب گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا ہوٹل آئی سوفٹ وئیر مکمل آپریشنل اور موثر انداز میں کام کر رہا ہے گزشتہ ہفتے 25 ہزار سے زائد افراد کا ہوٹلز ،گیسٹ ہاﺅسز اور شیلڑ ہومز میںکوائف کے اندراج کیے گئے،جبکہ 11 انتہائی مطلوب افراد کو گرفتارکرکے متعلقہ تھانہ جات میں منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سیف سٹی اسلام آباد شہر بھرمیں جرائم کی روک تھام ،موثر سکیورٹی اورسرویلنس میں اہم کردار ادا کررہا ہے،اس سلسلے میںاسلام آباد پولیس کا ہوٹل آئی سوفٹ وئیر مکمل آپریشنل ہے،گزشتہ ہفتے کے دوران 25 ہزار سے زائد افراد کا ہوٹلز ،گیسٹ ہاﺅسز اور شیلڑ ہومز میںکوائف کے اندراج کیے گئے،اس جدید نظام میں درج کوائف کی سکرونٹی کو یقینی بناتے ہوئے 11 انتہائی مطلوب افراد کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانہ جات میں منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ،ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد محمدہارون جوئیہ نے کہا کہ ہوٹلز اورگیسٹ ہاﺅسز میں ٹھہرنے والے افراد کی شناخت اور انکے ڈیٹا کے اندراج کیلئے تمام تھانہ جات کو ہوٹل آئی سافٹ وئیر مہیا کیا گیا ہے ،جو کہ مکمل آپریشنل اور موثر انداز میںکام کر رہا ہے .

جبکہ شہر بھرکے تمام داخلی اور خارجی راستے، ریڈ زون، اہم عوامی مقامات اور مارکیٹس کی مانیٹرنگ سیف سٹی کے جدید کیمروں سے بھی کی جا رہی ہے اور خصوصی چیک پوسٹ بھی موثر مانیٹرنگ کے لئے لگائی گئی ہیں ،شہر کی فضائی نگرانی کےلئے سیف سٹی کے جدید ڈورنز کے ذریعے بھی نگرانی کا عمل جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لارہی ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے،ہوٹل آئی سوفٹ وئیر نا صرف با ہر سے آنے والے لوگوں کا ڈیٹا اندراج میں کارآمد ہے بلکہ سنگین جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی نشانداہی میں بھی انتہائی مفید ثابت ہو رہا ہے.