کراچی(کامرس رپورٹر) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 195 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے عالمی مارکیٹ میں کمی کے زیر اثر ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 629 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے کی سطح پر آگئی دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 102 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5 ہزار 231 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

