ینگ لیڈرز کانفرنس 2025 کا آغاز، “ذاتی ترقی کا اظہار” تھیم کے تحت نوجوان رہنماؤں کے لیے چھ روزہ تربیتی پروگرام

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)پاکستان بھر کے نوجوان رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے والی 23 ویں یونگ لیڈرز کانفرنس (YLC) 2025 کا آغاز آج ہوا، جس کا مرکزی موضوع “ذاتی ترقی کا اظہار” تھا۔ افتتاحی دن نے چھ روزہ پروگرام کے لیے ایک متاثر کن ماحول قائم کیا، جس میں نوجوانوں کو خود شناسی، اقدار، اور ذاتی ترقی کے ذریعے معاشرتی تبدیلی کی اہمیت پر غور کرنے کی دعوت دی گئی افتتاحی تقریب کا آغاز خوش آمدید کے پیغام، تلاوت اور قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر “23 Years of Legacy – The Case of Silent Revolution” کا آغاز بھی کیا گیا، جو YLC کی دو دہائیوں پر محیط نوجوان قیادت اور سماجی ذمہ داری کے سفر کو اجاگر کرتا ہے شرکاء نے “Sowing Manifestation”، “Make Your Mark”، اور “Let’s Manifest” جیسے سیشنز میں حصہ لیا، جن کے ذریعے ذاتی ترقی کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے، خود شناسی اور مقصد پر مبنی قیادت کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ Human Bingo، mentoring tea sessions، اور دیگر انٹرایکٹو سرگرمیوں نے شرکاء کے درمیان تعلقات اور کمیونٹی سازی کو مضبوط کیا۔

کانفرنس کے قیام میں شراکت داری کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا اور اس سال کے پروگرام کو مختلف اداروں جیسے English Biscuit Manufacturers (EBM)، Accelerate Prosperity، Reko Diq Mining Company، Prime Minister’s Youth Programme، Habib Metro Bank، اور دیگر پارٹنرز کے تعاون سے کامیابی سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ، جو نوجوانوں کی آواز اور قیادت کی کہانیوں کو ملک بھر میں پہنچانے میں معاون ہیں YLC قیادت نے افتتاحی دن پر کہا کہ ذاتی ترقی کوئی منزل نہیں بلکہ ایک مستقل عمل ہے۔ “دنیا میں تبدیلی لانے سے پہلے ہمیں خود کو قیادت کرنا سیکھنا ہوگا ، آنے والے دنوں میں کانفرنس میں معاشرتی ذمہ داری، باخبر شہرییت، اقتصادی قیادت، تنوع میں ہم آہنگی، اور سماجی اقدامات جیسے موضوعات پر توجہ دی جائے گی، تاکہ شرکاء ذاتی دریافت سے اجتماعی اثرات تک کے سفر میں رہنمائی حاصل کر سکیں۔

ینگ لیڈرز کانفرنس پاکستان کے سب سے مؤثر نوجوان قیادت کے پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، جو نوجوانوں کو تنقیدی سوچ، اخلاقی عمل، اور مقصد کے ساتھ قیادت کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔