پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو گیا

کراچی (بیورو رپورٹ) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری اور پانچویں دن مثبت رجحان کے باعث 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 72 ہزار 290 پر پہنچ گیا، ایک موقع پر کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 674 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچ گیا تھا واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 960 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔