اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ کے علاقے خار میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے ۔
پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن عزم و استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔

