راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا سال نو کی آمد پر شہریوں کے تحفظ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے موثر سیکورٹی پلان،سال نو کی آمد پر راولپنڈی پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، سال نو کی آمد پر 850 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 70 سے زائد خصوصی پکٹیں لگائی گئی ہیں، سی پی او، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھام کے لیے تمام تھانوں میں اضافی پکٹس لگائی گئی ہیں، سی پی او، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا.
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا سال نو کی آمد پر شہریوں کے تحفظ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے موثر سیکورٹی پلان،سال نو کی آمد پر راولپنڈی پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، سال نو کی آمد پر 850 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے.
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 70 سے زائد خصوصی پکٹیں لگائی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھام کے لیے تمام تھانوں میں اضافی پکٹس لگائی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر پابندی عائد ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، ڈولفن فورس.
محافظ سکواڈ، اور تھانوں کی موبائلز مسلسل ڈیوٹی سر انجام دیں گی، سال نو کی آمد پر مسیحی برادری کی عبادات کے سلسلہ میں موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سال نو کی آمد پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

