راولپنڈی پولیس خدمت مراکز کی سال 2025 کی کارکردگی: 13 لاکھ سے زائد شہریوں کو سہولیات، 100 فیصد مثبت فیڈ بیک

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس خدمت مراکز کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ، سال 2025 میں مجموعی طور پر راولپنڈی میں 13 لاکھ 24 ہزار 100 افراد نے خدمت مرکز سہولیات حاصل کیں، خدمت مراکز کی سہولیات کے حوالے سے شہریوں کا 100 فیصد مثبت فیڈ بیک، راولپنڈی خدمت مراکز سے سال 2025 میں 75 ہزار 144 افراد نے پولیس کیریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 90ہزار 994 افراد نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کی سہولت حاصل کی،خدمت مراکز سے 2 لاکھ 51 ہزار 02 افراد نے نئے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے.

خدمت مراکز سے2 لاکھ 57 ہزار 598 افراد نے لرنرز ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، خدمت مراکز سے1 لاکھ 51 ہزار 507 افراد نے لرنرز ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی،3 ہزار 221 افراد نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 6 ہزار 585 افراد نے دیگر اضلاع کے لائسنس کی تجدید کروائی،1ہزار 884 افراد نے ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، 2017 افراد نے ایف آئی آر کی کاپی جبکہ 630 افراد نے گمشدگی رپورٹ درج کروائی، 615 افراد نے کرایہ داری و ملازمین کی رجسٹریشن کروائی .

راولپنڈی میں سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز لیاقت باغ کے ساتھ ساتھ 10 دیگر خدمت مراکز بھی کام کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لئے خدمت مراکز سے بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ بہترین سروس ڈیلیوری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تھانوں کے ساتھ خدمت مراکز سے بھی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔