اسلام آباد ( کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی امن وامان کے حوالے سے افسران کو بریفنگ . بریفنگ میں وفاقی دارالحکومت میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹیمز تشکیل دی گئیں ہیں، جو امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ریسپانسں کو یقینی بنائیں گے .

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے امن وامان کے صورتحال میں فرائض سر انجام دینے کے حوالے سے ڈولفن ، اے آر ایف، ڈی آئی بی، اے وی ایل یو، آر ڈی یو اور ریسکیو 15 میں تعینات افسران کو بر یفنگ دی، یہ خصوصی ٹیمز امن و امان کی صورتحال میں بروقت ریسپانسں اور موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے .
ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نے افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں، فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کوئی معافی نہیں، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، افسران سرکاری اور نجی تنصیبات اور وفاقی دارلحکومت میں امن وامان کے قیام کے ساتھ عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کریں .
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور شہر کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

