اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزملک جمیل ظفر کا اردل روم کا انعقاد کیا پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل سنے اور افسران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی،اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفرنے سنٹرل پولیس آفس میںاردل روم کا انعقاد کیا ، جس میں پولیس افسران نے شرکت کی، اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزکے سامنے رکھے،حل طلب مسائل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے .

جبکہ باقی مسائل کے حل کےلئے متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفئیرکے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں، آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفئیر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے.

