اسلام آباد ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی بڑی کارروائی، ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ کے سلسلے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد فاروق اور آصف محمود کو گرفتار کر لیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان نے ایک شہری کو آذربائیجان میں ملازمت کا جھانسہ دے کر اس سے 8 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے تھے۔ ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا اور فوری طور پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں دیگر ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔