راولپنڈی (کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر ائیر پورٹ پولیس کی بڑی کارروائی، پتنگوں اور ڈور سے بھرا ٹرک قبضہ میں لے لیا، سپلائر گرفتار، ٹرک سے 20 ہزار پتنگیں اور 100 ڈوریں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور ڈور سے بھرا ٹرک قبضہ میں لے کر پتنگ سپلائر کو گرفتار کر لیا .
ٹرک سے 20 ہزار پتنگیں اور 100 ڈوریں برآمد ہوئیں، سپلائر نے لاکھوں روپے کا پتنگ بازی کا سامان شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھا، ائیرپورٹ پولیس کو پتنگوں اور ڈوروں کی بھاری مقدار میں نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی، زیر حراست شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

