ایف آئی اے پشاور کی کمرشل بینکنگ سرکل کی بڑی کاروائی، حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار

پشاور (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم اللہ کو سوات سے گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم کے قبضے سے 62 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے، جبکہ حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد بھی ضبط کر لیے گئے۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور دیگر ممکنہ نیٹ ورکس کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔