راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) تھانہ ویسٹریج نے جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والے تین افراد گرفتار، 4 لاکھ 75 ہزار روپے جعلی کرنسی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والے تین افرادکو گرفتارکرلیا،زیر حراست افراد سے 4 لاکھ 75 ہزار روپے کے جعلی کرنسی برآمد ہوئے، ویسٹریج پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو ملزمان کے قبضے سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی، زیر حراست افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، جعلی کرنسی اور زیر استعمال گاڑی قبضہ پولیس میں لی گئی، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ جعلسازی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

