راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ایس پی غازی فیصل سلیم، آر او پی ایچ پی راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق محبوب ، ڈسٹرکٹ آفیسر، محمد عرفان اور ڈسٹرکٹ آفیسر چکوال شکیل احمد صاحب کی قیادت میں پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور عوام دوست رویّوں کے فروغ کے لیے “میٹ دی فورس” پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا اس موقع پر ریجنل آفیسر پی ایچ پی راولپنڈی نے راولپنڈی ریجن میں تعینات کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر کے رینک تک کے افسران و ملازمان کو تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ پولیس کا بنیادی مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا بروقت، منصفانہ اور قانون کے مطابق حل یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستہ انداز اور مہذب رویّہ ہی پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کو مضبوط بناتا ہے۔

انہوں نے پی ایچ پی سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے عوام الناس کے ساتھ خوش اسلوبی، عزت و احترام اور حسنِ سلوک سے پیش آیا جائے۔
مزید برآں انہوں نے تنبیہ کی کہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی یا غیر مناسب رویّے کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

“میٹ دی فورس” پروگرام کا بنیادی مقصد پولیس فورس کی پیشہ ورانہ استعداد کار کو مزید بہتر بنانا، عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا اور اہلکاروں کے رویّوں میں مثبت اور دیرپا تبدیلی لانا ہے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوں اور باہمی اعتماد کو تقویت ملے.

