رمضان میں راولپنڈی لائسنسنگ سینٹرز فعال، ایک ماہ میں 67 ہزار سے زائد شہریوں کو سروسز، 13 ہزار نئے لائسنس جاری

راولپنڈی( کرائم رپورٹر ) سی پی او راولپنڈی کی سربراہی اور سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایات پررمضان المبارک میں شہریوں کو لائسنسنگ سروسز کی فراہمی کا سلسلہ تسلسل کیساتھ جاری، رواں ماہ 67 ہزار 300 سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سروسز کی فراہمی،،13 ہزار 500 سے زائد نئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء،۔تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی سربراہی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر ضلع راولپنڈی کے تمام لائسنسنگ سینٹرز میں رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تسلسل کیساتھ جاری ہے۔

رواں ماہ ابتک67 ہزار300سو سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ 13 ہزار 500 سو سے زائد شہریوں نے نئے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔ شہریوں کی سہولت کیلئے افطار کے وقت لائسنسنگ سینٹرز میں موجود شہریوں کو افطاری بھی کروائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ افطار کے وقت لائسنسنگ سینٹرز میں موجود ہر شہری ہمارے لیے اللہ کا مہمان ہے،اسکی خدمت ہمارے لیے باعث سعادت ہے۔

انکا مزیدکہنا تھا کہ شہریوں کو میرٹ و عزت دارانہ طریقے سے ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،پاکستان کا ہر شہری ہمارے کسی بھی لائسنسنگ سینٹر سے صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے لائسنسنگ سروسز حاصل کر سکتا ہے،موٹر سائیکل سواروں کی سہولت کیلئے بغیر کسی انتظار کے ایک ہی دن میں لرنرو لائسنس کی فراہمی بھی جاری ہے۔شہری ہمارے کسی بھی لائسنسنگ سینٹر سے فوری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں کیونکہ دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کے پاس لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی پہچان ہوتا ہے۔