راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ایس پی غازی فیصل سلیم، کی نگرانی اور آر او پی ایچ پی راولپنڈی کی ہدایات پر پنجاب ہائی وے پٹرول (PHP) پوسٹ 22 میل، ضلع راولپنڈی نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آٹا و گندم کی غیر قانونی ترسیل ناکام بنا دی۔

کارروائی کے دوران دو گاڑیوں سے مجموعی طور پر 201 تھیلے آٹا و گندم برآمد ہوئے، جو بغیر قانونی پرمٹ خیبر پختونخوا منتقل کیے جا رہے تھے۔ برآمد شدہ مال اور گاڑیاں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے عوامی مفاد کے تحفظ اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اپنی مکمل پرعزم ہونے کا اعادہ کیا ہے۔

