ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے تر ویح اور سحر میں مساجد کی سکیورٹی کا جائزہ لیا، پولیس کو شہری حفاظت کی ہدایات جاری کیں

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد کا تر اویح اور سحر ی کے اوقات میں ضلع بھر کی مساجد کے سیکور ٹی انتظاما ت کا جا ئز ہ لیا ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے بریف کیا،شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے تر اویح اور سحر ی کے اوقات میں ضلع بھر کی مختلف مساجد کے سکیور ٹی انتظامات کا جا ئز ہ لیا،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی،ڈیوٹی پوائنٹس پر فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور افسران اور جوانوں کو بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی .

اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک کی سکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں،اسلام آباد پولیس کے افسران ہمہ وقت شہریوں کی جان مال کی حفاظت کے لئے مصروف عمل ہیں، وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.