راولپنڈی (کرائم رپورٹر )تھانہ گوجر خان نے چند روز قبل 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا پڑوسی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کر لیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر اس کی بیٹی سے زیادتی کی، گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ خواتین،بچوں سے زیادتی،تشدد، ہراسمنٹ میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہی بچ سکتے۔

