راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے احکامات پر نماز جمعہ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب فیلڈ میں موجود رہ کر تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں، تمام مساجد، امام بارگاہوں پر پولیس نفری کو تعنیات کیا گیا ہے، فیلڈ افسران مساجد و امام بارگاہوں پر تعینات جوانوں کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے احکامات پر نماز جمعہ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب فیلڈ میں موجود رہ کر تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں، تمام مساجد، امام بارگاہوں پر پولیس نفری کو تعنیات کیا گیا ہے،فیلڈ افسران مساجد و امام بارگاہوں پر تعینات جوانوں کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، مساجد، امام بارگاہوں میں واک تھرو گیٹ سے گزرنے اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے دیا جا رہاہے ۔

ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز اپنے اپنے ایریا میں گشت کر رہے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز نے سپیشل پکٹس کا بھی جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز نے مشکوک افراد اور وہیکلز کی مکمل چیکنگ کی ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

