سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، جوائنٹ اور سپیشل پکٹس کے ساتھ سخت نگرانی جاری

راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ، راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر میں موثر سکیورٹی انتظامات، بین الصوبائی شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر بھر میں جوائنٹ و سپیشل پکٹس اور دیگر مقامات پر سنیپ چیکنگ اور سکریننگ جاری، ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز فیلڈ میں تمام سکیورٹی انتظامات کو چیک اور بریف کررہے ہیں، ٹرانسپورٹ اڈہ جات، بسوں و ویگنز اور آنے جانے والے مسافروں کی کڑی نگرانی اور چیکنگ، حساس مقامات کے گرد و نواح میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری، سی پی او کا تمام سپروائزری افسران کو فیلڈ میں تعینات نفری کو ڈیوٹیز کی حساسیت کے حوالے سے کڑی نگرانی اور باقاعدہ سپرویژن یقینی بنانے کا حکم .

راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی ا لرٹ، راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر میں موثر سکیورٹی انتظامات کیے گئے، بین الصوبائی شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر بھر میں جوائنٹ و سپیشل پکٹس اور دیگر مقامات پر سنیپ چیکنگ اور سکریننگ جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز فیلڈ میں تمام سکیورٹی انتظامات کو چیک اور بریف کررہے ہیں، ٹرانسپورٹ اڈہ جات، بسوں و ویگنز اور آنے جانے والے مسافروں کی کڑی نگرانی اور چیکنگ کی جا رہی ہے.

حساس مقامات کے گرد و نواح میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہے، ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، محافظ سکواڈ اور تھانوں کی موبائلز شہر بھر میں مؤثر اور مسلسل پٹرولنگ ڈیوٹیز سرانجام دے رہی ہیں، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کے اہم مقامات اور شاہراہوں کی چوبیس گھنٹے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے تمام سپروائزری افسران کو فیلڈ میں تعینات نفری کو ڈیوٹیز کی حساسیت کے حوالے سے کڑی نگرانی اور باقاعدہ سپرویژن یقینی بنانے کا حکم دیا، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔