سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ اور 10 گرام سونا سستا ہو گیا

کراچی(بیورو رپورٹ ) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی پاکستان میں فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 11 ہزار 917 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 226 روپے ہو گئی عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 139 ڈالر کمی کے بعد 5 ہزار 272 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔