پنجاب ہائی وے پولیس ریجن راولپنڈی کی فروری 2026 کارکردگی رپورٹ جاری، 126 مقدمات اور 32 ہزار سے زائد چالان رپورٹ

راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) پنجاب ہائی وے پولیس ریجن راولپنڈی نے فروری 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ریجن بھر میں مجموعی طور پر 126 مقدمات درج کیے گئے جن میں PPC، اسلحہ آرڈیننس، منشیات ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت کارروائیاں شامل ہیں، ۔

رپورٹ کے مطابق PHP نے مجموعی طور پر32179 ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان کیے ۔ عوامی خدمت کے شعبے میں PHP نے ،377پریشان حال شہریوں کو مدد فراہم کی۔ جرائم کے خلاف کارروائیوں میں PHP نے 225 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ PO/CA کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں.

جس سے اشتہاری اور عدالت سے مفرور عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوا۔ پی ایچ پی ریجن راولپنڈی نے ماہ فروری کے دوران 02 کیٹیگری A اور 58 کیٹیگری B کے مجرم اشتہاری گرفتار کیئے پنجاب ہائی وے پولیس ریجن راولپنڈی شاہرات کی سکیورٹی، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے لیے اپنے فرائض پیشہ وارانہ انداز میں سر انجام دے رہی ہے۔