راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او راولپنڈی کے ویژن اور سی ٹی او راولپنڈی کی سربراہی میں ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کا بہترین نفاذ جاری،ماہ جنوری کی نسبت گزشتہ ماہ ٹریفک کیخلاف ورزیوں میں مجموعی طور پر 25فیصد کمی۔شہریوں کے تعاون اور ٹریفک وارڈنز کی محنت کی بدولت ٹریفک کیخلاف ورزیوں اور حادثات پر خاطر خواہ قابو پایا گیا ، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کے ویژن اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی سربراہی میں ضلع راولپنڈی میں ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کا بہترین نفاذ جاری،گزشتہ ماہ ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر1لاکھ10ہزار965چالان کیے گئ.
ے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 114ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں۔ بہترین لاء انفورسمنٹ کی بدولت گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں میں 25فیصدنمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں میں ماہ جنوری کی نسبت گزشتہ ماہ ہیلمٹ کیخلاف ورزیوں میں 31فیصد، بغیر ڈرائیونگ لائسنسن ڈرائیونگ کرنے پر36فیصد، ون وے کیخلاف ورزی میں 26فیصد،کم عمر ڈرائیونگ کرنے پر 55فیصد،سامان کی اوور لوڈنگ کرنے پر68فیصد سمیت دیگر خلاف ورزیوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کرنے پر عوام الناس کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔راولپنڈی ٹریفک پولیس کا زیادہ فوکس روڈ سیفٹی و ٹریفک ایجوکیشن پر ہے،شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کروانے کا مقصد چالان کر نا نہیں بلکہ حادثات پر قابو پاتے ہوئے روڈ یوزرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔چالان صرف ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں پرشہریوں کی اصلاح کیلئے کیے جاتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ بھی ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

