ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹس مندی کی لپیٹ میں

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں برینٹ خام تیل کی قیمت 83 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ، دوسری جانب ٹریڈنگ کے آغاز پر سونے کی قیمت میں بھی تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی اونس قیمت 88 ڈالرز کے اضافے سے 5176 ڈالرز ہو گئی علاوہ ازیں مختلف ممالک کی سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی برقرار ہے غیرملکی میڈیا کے مطابق کورین سٹاک ایکسچینج میں 6 فیصد جبکہ جاپان میں 3 فیصد گراوٹ ہوئی ہے۔