راولپنڈی آن لائن رائیڈرز اور ڈیلیوری سروسز کے لیے خصوصی سکیورٹی اور آگاہی سیشن منعقد

راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آن لائن رائیڈرز اور ڈیلیوری سروسز کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی سیشن منعقد کیا گیا۔ سیشن کا مقصد رائیڈرز کو حفاظتی اقدامات، آن لائن بکنگ کا ریکارڈ، پارسل کے سامان کی چیکنگ، ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کرنا تھا تاکہ عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنائی جا سکے۔

اس موقع پرسی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے Yango، Foodpanda اور Bykea سے وابستہ رائیڈرز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دورانِ سفر صرف آن لائن اور مستند رائیڈ کو منتخب کریں اور مسافروں کے مکمل کوائف اپنے پاس محفوظ رکھیں ، سامان کی بکنگ کی صورت میں اسے مکمل چیک کریں اور کسی بھی شک و شبہ کی صورت میں ایمرجنسی نمبر یا قریبی پولیس اسٹیشن کو آگاہ کریں .

انکا مزید کہنا تھا کہ محفوظ سفر کے لیے دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ سیٹ بیلٹ کیساتھ ٹریفک قوانین پر عمل کریں، سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس مستقبل میں بھی ایسے آگاہی پروگرام جاری رکھے گی تاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے.