اسلام آباد (کرائم رپورٹر )وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے جہاں ایک شخص کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سنگجانی کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک ملزم نے شہری کو قتل کرڈالا۔ مقتول کی شناخت افضال شاہ کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کا الزام ایک کباڑی پر عائد کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کباڑی نے یہ واردات کی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے واقعے کے مزید انکشافات متوقع ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سامنے لانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

