راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی خان کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی متعلقہ افسران کو ہدایت، شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی خان۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی خان کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا .
ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی خان نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

