ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی سربراہی میں جرائم کے انسداد کے لیے اہم اجلاس، کرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ پر زور

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی کی زیر صدارت جرائم کے انسداد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد جس میں سنگین جر ائم میں ملو ث اشتہا ری مجرمان،کا ر و مو ٹر سائیکل چوری،متحر ک گرو ہوں کے ممبر ان کے خلاف کر یک ڈاو¿ن کر یں، تما م پٹر ولنگ یو نٹس فیلڈ میں نظر آئیں، تما م افسران کیمو نٹی پو لیسنگ کے تحت شہر یو ں کی داد رسی کو یقینی بنا ئیں، تما م افسران عبادت سمجھ کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت جر ائم کے انسداد کے حو الے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔اجلاس میں تما م افسران کی کا رکردگی کو بغور جا ئز ہ لیا گیا اور نا قص کا رکر دگی والے افسران کی سرزنش کی گئی۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نے جرائم کے انسداد اور سکیورٹی کے حوالے سے اہم امور کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہو ں نے تمام افسران کو فرائضِ منصبی اور عوامی خدمت سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ سنگین جر ائم میں ملو ث اشتہا ری مجرمان،کا ر و مو ٹر سائیکل چوری،متحرک جرائم پیشہ گروہوں، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کر یک ڈاو¿ن کر تے ہو ئے بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

قبضہ ما فیا اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزمان کے خلاف مو ثر کا رروائیاں عمل میں لائیں، تما م پٹر ولنگ یو نٹس فیلڈ میں نظر آئیں، ایس ایچ اوز نا ئٹ پٹر ولنگ کو مزید مو ثر اور با مقصد بنا ئیں، تمام پولیس گاڑیوں کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے،تمام افسران کیمونٹی پولیسنگ کے تحت شہر یو ں کی داد رسی کو یقینی بنا ئیں ۔اچھے کام پر انعام جبکہ فرائض میں غفلت پر سخت محکمانہ کا رروائی عمل میں لا ئی جائے گی، تما م افسران عبادت سمجھ کر اپنے فرائض سرانجام دیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے.