راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ گوجرخان نے ،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، زیر حراست شخص نے 6 روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا،زیر حراست شخص کی فائرنگ سے راہگیر سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے تھے، گوجر خان پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں،ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

