راولپنڈی (کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی، سی پی او نے انچارج ڈولفن سکواڈانسپکٹر محمد عثمان، کانسٹیبل زریاب، کانسٹیبل فرحان، کانسٹیبل نعمان، کانسٹیبل فیضان کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا، ڈولفن ٹیم نے چند روز قبل صادق آباد میں شہری سے گن پوائنٹ پر ہونے والی واردات کو موقعہ پر ناکام بنایا اور شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے تھے، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی، سی پی او نے انچارج ڈولفن سکواڈانسپکٹر محمد عثمان، کانسٹیبل زریاب، کانسٹیبل فرحان، کانسٹیبل نعمان، کانسٹیبل فیضان کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا .
ڈولفن ٹیم نے چند روز قبل صادق آباد میں شہری سے گن پوائنٹ پر ہونے والی واردات کو موقعہ پر ناکام بنایا اور شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے تھے،سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، امن وامان کا قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت جانفشانی سے مصروف عمل ہے۔

