راوت انڈسٹریل اسٹیٹ میں ارتھ آور منایا گیا، غیر ضروری لائٹس بند

راولپنڈی (کامرس رپورٹر ) راوت انڈسٹریل اسٹیٹ میں عالمی “ارتھ آور” منایا گیا، جس کے تحت فیکٹریوں اور دفاتر میں ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری لائٹس بند کر کے ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دیا گیا۔

اس موقع پر صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس عثمان شوکت، چیئرمین راوت انڈسٹریل اسٹیٹ ندیم روف اور ایگزیکٹو ممبر آر سی سی آئی عمران علی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور محکمہ ماحولیات پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر سعدیہ بتول (ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ، ای پی اے پنجاب راولپنڈی) اور سید محسن عباس (سینئر انسپکٹر انوائرمنٹ) کی نگرانی میں اضافی لائٹس اور دیگر برقی آلات ایک گھنٹے کے لیے بند کیے گئے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ارتھ آور جیسے اقدامات ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے مؤثر استعمال اور بجلی کے ضیاع کو روکنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔