راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈی کے احکامات پر ضلع راولپنڈی میں تعلیمی سر گرمیاں بحال ہونے پر تعلیمی اداروں و شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے بہترین انتظامات۔ اضافی نفری سمیت نو پارکنگ کے خاتمہ کیلئے فورک لفٹر بھی تعینات، تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پر ضلع راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر سکول و کالجز اوقات میں شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور نو پارکنگ کے خاتمہ کیلئے اضافی اہلکاروں کیساتھ فورک لفٹر بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔
اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے تمام سرکل و سیکٹر انچارجز کو احکامات جاری کیے کہ وہ اپنے ایریا میں تعلیمی اداروں میں ڈیوٹی کے حوالے اہم مقامات پر خود موجود رہیں،تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کیساتھ ملکر سکول و کالجز کے باہر پک اینڈ ڈراپ کی لین کو واضح کیا جائے اور چھٹی کے اوقات میں صرف سنگل لائن پارکنگ کروائی جائے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی ضلع بھر میں ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کوبرقرار رکھنے کیلئے بھر اقدامات کر رہی ہے تاہم ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ و دیگر روڈ یوزرز کیلئے مشکلات کا باعث بننے والوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا لہذا شہریوں کو چاہیے کہ وہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

