راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا پیٹرول قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار

راولپنڈی(کامرس رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے معیشت، کاروباری سرگرمیوں اور عوام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے فی لیٹر اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نئی قیمت 458.4 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس اضافے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ (فوڈ انفلیشن) اور تعمیراتی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا، جو عوام اور صنعت دونوں کے لیے ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے نے معیشت پر شدید بوجھ ڈال دیا ہے جس پر فوری نظرثانی کی ضرورت ہے، صدر آر سی سی آئی نے حکومت کو تجویز دی کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کی جائے اور ترقیاتی منصوبوں پر عارضی کٹ لگائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے مالی گنجائش پیدا کی جا سکے۔

انہوں نے صوبائی حکومتوں پر بھی زور دیا کہ وہ سبسڈی فراہم کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔آر سی سی آئی نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ آئی ایم ایف سے بات چیت کرے تاکہ پیٹرولیم لیوی کا بوجھ براہ راست عوام پر منتقل نہ کیا جائے۔ عثمان شوکت نے پیٹرول کی قیمتوں میں مرحلہ وار ایڈجسٹمنٹ اور کمزور طبقات کے لیے سبسڈی دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا، انہوں نے مزید کہا، “پالیسی سازوں کو چاہیے کہ وہ کاروباری برادری سے مشاورت کریں تاکہ ایسے متوازن حل تلاش کیے جا سکیں جو صارفین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پیداواری عمل کے تسلسل کو بھی یقینی بنائیں