راولپنڈی میں شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی جاری، گزشتہ ماہ 84,500 سے زائد افراد مستفید

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی سربراہی میں شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی جاری۔ گزشتہ ماہ 84ہزار 500سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کیں گئیں۔دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو موبائل لائسنسنگ وینز کے ذریعے لائسنسنگ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی سر براہی میں شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی جاری ہے، گزشتہ ضلع راولپنڈی کے لائسنسنگ سینٹرز سے 84ہزار5سو سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں۔

گزشتہ ماہ 23ہزار 266شہریوں نے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ حاصل کیے،15ہزار25شہریوں کو نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، 5 ہزار208شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور9سو29نے توثیق کروائی، مارچ 2026میں 1سو54شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے جبکہ 39ہزار915سے زائد شہریوں کومختلف نوعیت کی دیگر لائسنسنگ سروسزبھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ کثیر تعداد میں شہریوں کا ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کرنا خوش آئندہ عمل ہے، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایات پرشہریوں کو مثالی لائسنسنگ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،شہری ٹریفک جرمانوں اور قانونی کاروائیوں سے بچنے کیلئے کسی قریبی لائسنسنگ سینٹر سے بروقت اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے پیش کیلئےDLIMSویب سائٹ پر آن لائن نئے لرنرپرمٹ، لائسنس کی تجدید سمیت دیگرلائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں ہیں جس سے شہری گھر بیٹھے بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں اور دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو موبائل لائسنسنگ وینز کے ذریعے انکی دہلیز پر لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔