ہیٹی کے تاریخی قلعے میں بھگدڑ، 30 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ہیٹی (ویب ڈیسک) ہیٹی میں ایک تاریخی قلعے پر بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کا بڑا ہجوم قلعے میں موجود تھا اور اچانک بھگدڑ مچ گئی حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے کو خالی کرا کے صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے بھگدڑ کے واقعات عموماً ہجوم کے بے قابو ہونے، انتظامی یا سکیورٹی ناکامی، یا افواہوں کے باعث پیش آتے ہیں، تاہم اس واقعے کی حتمی وجہ کا تعین تفتیش کے بعد کیا جائے گا۔