راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے ویژن اور چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے خصوصی احکامات پر ٹریفک پولیس کی شکایت سیل برانچ عوام الناس کی خدمت میں مصروف عمل،گزشتہ ماہ ٹریفک پولیس کو مختلف پلیٹ فارمز سے مختلف نوعیت کی583شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 538شکایات کو فوری طور پر حل کر دیا گیاجبکہ45شکایات پر انکوائری کا عمل جاری ہے۔ شکایات کے بروقت ازالہ89.67شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پبلک آور کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں شہریوں کی شکایات کو فوری حل کیا جا رہاہے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ ہمارا کام شہریوں کی خدمت ہے اور انکی شکایات کو فوری حل کرنا ہے،انچارج کمپلین سیل کا کام اسوقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک شکایت کنندہ مطمین نہیں ہو جاتاانکا مزید کہنا تھا کہ شکایات کے فوری ازالہ سے شکایت کنندہ میں پولیس کا مثبت تاثر اجاگر ہوتا ہے۔

