لاہور(بیورو رپورٹ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق 57 افسران کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہےترجمان نے بتایا کہ ترقی پانے والوں میں 8 خواتین افسران بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 35 افسران سنٹرل زون جبکہ 22 موٹروے سنٹرل ون سے تعلق رکھتے ہیں۔

ڈی آئی جی شاہد جاوید اور ڈی آئی جی عمران شاہد نے ترقی پانے والے افسران کو رینکس لگائے ڈی آئی جی شاہد جاوید نے کہا کہ یہ ترقی سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے اور اس سے افسران کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ ڈی آئی جی عمران شاہد نے بھی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور لگن سے ادارے کا نام مزید روشن کریں۔

ترجمان کے مطابق ترقیوں کے بعد موٹروے پولیس کے افسران اور اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

