راولپنڈی (کرائم رپورٹر) تھانہ گوجر خان، خاتون سے زیادتی کرنے والا شخص چندگھنٹوں میں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتو ن سے زیادتی کر نے والے شخص کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،مدعیہ کے مطابق الزام علییہ ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور زیادتی کی، واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالدمحمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم/ملزما کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، ملزم کے ساتھی/سہولت کار کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، سی پی او سید خالد محمود ہمدا نی کا کہنا تھاکہ خواتین سے زیادتی، تشدد یا استحصال نا قابل برداشت ہے۔

