گلگت (بیورو رپورٹ) شدید گرمی اور گلیشیئرز کے تیز پگھلاؤ کے باعث چھموگڑھ نالے میں طغیانی آ گئی، جس سے پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور درجنوں افراد راستے میں پھنس گئے، تیز سیلابی ریلے کے باعث علاقے میں آمد و رفت شدید متاثر ہوئی جبکہ کئی افراد نالے کے دوسری جانب محصور ہو گئے۔
مقامی افراد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور بروقت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا، جبکہ متاثرہ علاقے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

