گلگت (بیورو رپورٹ) نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی مرکزی تقریب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ چنار باغ میں منعقد ہوئی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت، منتخب عوامی نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں وفاقی وزیر امیر مقام بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے، حلف برداری تقریب کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں تاکہ مہمانوں اور عوام کی آمدورفت کو سہل اور محفوظ بنایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ نوجوانوں، ماؤں بہنوں نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، پیپلزپارٹی کا گلگت بلتستان سے 3 نسلوں کا رشتہ برقرار ہے، دیا مر میں پہلی بار پاکستان پیپلز پارٹی کو بھارتی مینڈیٹ ملا، انہوں نے کہا کہ عوام نے بھاری ذمہ داری سونپی، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

