اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 29 جولائی جبکہ خیبرپختونخوا میں 9 مئی مقدمات واپس لینے کیخلاف اپیل پر سماعت 29 جولائی کو ہوگی ، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے تاہم آئینی عدالت نے 9 مئی مقدمات کی واپسی پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے، واضح رہے ریڈیو پاکستان کیجانب سے پشاور میں حملے کا کیس واپس لینے کے حکومتی فیصلے کیخلاف رجوع کیا گیا تھا جبکہ ریڈیو پاکستان نے درخواست میں مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

