میرپور میں انٹرنیٹ جلد بحال ہونے کی امید، مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں کی درخواستیں بھی متوقع . بلاول بھٹو

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرپور، آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ امید ہے کہ مظفرآباد اور دیگر علاقوں سے متعلق درخواستیں بھی جلد منظور کر لی جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی کاوشوں اور الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کی بروقت کارروائی پر شکر گزار ہیں ، انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق میرپور میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کر دیا جائے گا جبکہ مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کے لیے کی گئی درخواستوں کی جلد منظوری کی امید ہے۔