اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی نیدرلینڈز ویزا رکھنے والا مسافر آف لوڈ، ایف آئی اے کی کارروائی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ نے 14 اگست 2026 کو سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران ائر بلیو فلائٹ نمبر PA-270 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر کا تعلق ضلع سوات سے ہے۔

سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 18 پر لگا نیدرلینڈز وزٹ ویزا جعلی پایا گیا جو انسانی سمگلنگ نیٹ ورک سے مسافر کے ممکنہ تعلق کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔

مسافر کے سفری ریکارڈ کی جانچ سے انکشاف ہوا کہ مسافر نے ماضی میں متعدد بار مختلف ممالک من جملہ ملائیشیا، تھائی لینڈ اور سعودی عرب کا سفر کیا ہے جو انسانی سمگلنگ نیٹ ورک سے تعلق کے شبہ کو مزید تقویت دیتا ہے۔

مسافر کو آف لوڈ کر کے موبائل فون کی فرانزک جانچ اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا تاکہ سہولت کاری میں ملوث افراد کے کردار کا تعین کیا جا سکے۔