موجودہ کشیدگی کم کرنے میں پاکستان اور قطر اہم کردار ادا کر رہے ہیں . ایرانی وزارت خارجہ

تہران (ویب ڈیسک) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نےکہا پاکستان اورقطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایران ایسا ملک نہیں جو ڈیڈ لائن یا دباؤ کے تحت فیصلے کرے، ایم او یو کی مدت صرف پابندیاں ختم کرنے اور جوہری مسئلے کے حل کیلئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی ایم او یو کی خلاف ورزی کے باعث ابھی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، امریکا نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے چند ہفتوں بعد ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نےکہا عمان کےساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات جاری ہیں،عمان اور ایران بحری آمدورفت کے طریقہ کارپرکام کررہےہیں،ایران ایسا ملک نہیں جو ڈیڈ لائن یا دباؤ کے تحت فیصلے کرے۔

اسماعیل بقائی نے کہا ایران کی ثابت قدمی نےدشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کردیا،ایران پاکستان اور قطر کےساتھ رابطہ جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان اور قطر موجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ مفاہمتی یادداشت میں نام نہاد 60 روزہ ڈیڈ لائن کی کوئی شرط شامل نہیں