ایم کیو ایم رہنما عوام کو جوابدہ ہیں، مصطفیٰ کمال کے دور کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے. سعدیہ جاوید

کراچی (بیورو رپورٹ) سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ایم کیو ایم کے لیڈران بتائیں کہ ان کی تعداد کتنی ہے، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی عوام کو جوابدہ ہیں ، سعدیہ جاوید نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم رہنماؤں کو باتیں بری لگتی ہیں تو وہ مستعفی ہو جائیں۔ ریفرنڈم کے نام پر کراچی کی عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مصطفیٰ کمال کے بطور میئر کراچی دور کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے ، ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے گزشتہ روز بھی دعویٰ کیا کہ بطور میئر انہوں نے کراچی پر 350 ارب روپے خرچ کیے، اس لیے اس رقم کے استعمال کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے۔